صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کا فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاون کا دورہ

منگل 27 مئی 2025 18:24

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کا فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاون کا تفصیلی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق سے ڈین اور فیکلٹی نے ملاقات کی۔ڈین ڈاکٹر الیاس نے دانتوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے مختلف وارڈزکا دورہ کرکے مریضوں سے ملاقات اور عیادت بھی کی۔

انہوں نے سٹورروم میں ادویات کا سٹاک سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز میں ایچ آر سمیت دیگر امور میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف صحت کے شعبہ میں تاریخی و انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کی آسانی کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کیاجا رہا ہے۔

پنجاب میں نئے سرکاری ہسپتال بناکرعوام کو ان کی دہلیزپر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزمیں مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کام میں تاخیر پر کنٹریکٹرز اور ایکسیئن پر اظہار برہمی جبکہ کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو آپریشن تھیٹر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کی آسانی کیلئے جنریٹر جلد فعال کر دیا جائے گا۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں ایچ ویک سسٹم کو جلد فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔