آفاق احمد اور دیگر کیخلاف کنٹینر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں فردجرم جو ن کے پہلے ہفتے میں عائد کی جائے گی

منگل 27 مئی 2025 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مہاجر قومی موومٹ کے چئیرمین آفاق احمد اور دیگر کیخلاف کنٹینر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کے پولیس فائل نہ لانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس یدئے کہ ملزمان پر جون کے پہلے ہفتے میں فردجرم عائد کی جائے گی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں مہاجر قومی موومٹ کے چئیرمین آفاق احمد اور دیگر کیخلاف کنٹینر نذر آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

آفاق احمد سمیت 12 ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کے پولیس فائل نہ لانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ آفاق احمد اور دیگر پر جون کے پہلے ہفتے میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کی۔ آفاق احمد کی ایما پر کنٹینر نذر آتش کیا گیا۔کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان کیخلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ آفاق احمد مقدمہ میں ضمانت پر ہیں۔