گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا بیسواں سنڈیکیٹ اجلاس

منگل 27 مئی 2025 20:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا بیسواں سنڈیکیٹ اجلاس پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) کی جانب سے 2024 تا 2025 کی سالانہ رپورٹ سے ہوا جس میں جامعہ کی تعلیمی، تحقیقی، معاشرتی خدمات اور بنیادی ڈھانچے میں ہونے والی ترقی کو اُجاگر کیا گیا۔

رجسٹرار اور سنڈیکیٹ کی سیکرٹری ڈاکٹر سعدیہ عاصم نے اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلی وضاحت پیش کی۔ جس میں اہم انتظامی، مالیاتی اور تدریسی امور شامل تھے۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی مجموعی پیشرفت کو سراہا گیا اور جامعہ کی قیادت اور اساتذہ کی انتھک محنت کی بھرپور تحسین کی گئی۔