رحمان ٹاؤن نور شاہ فرسٹ ایئر کے طالب علم کا اغوا ،مقدمہ درج ،دوست گرفتار

منگل 27 مئی 2025 23:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)رحمان ٹاؤن نور شاہ سے فرسٹ ایئر کے طالب علم کامران مظہر کو اغوا کر لیا گیا مقدمہ درج ایک دوست گرفتار موٹر سائیکل بر آمد۔ واقعات کے مطابق مظہر اقبال کا بیٹا کامران مظہر گورنمنٹ ہائی سکول اے پی ایس ساہیوال فرسٹ ایئر کا پرچہ دینے گیا واپسی پر اسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے طالب علم کے باپ مظہر اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف 365 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور اس کے ایک دوست علی رضا کو حراست میں لے لیا اور علی رضا کے گھر سے طالب علم کی موٹر سائیکل بر آمد کر لی دیگر اغوا کار ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی طالب علم بازیاب ہو سکا ہے۔اور اس اغوا کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔گرفتار دوست طالب علم کا موقف ہے کہ کامران مظہر خود میرے گھر آیا اور موٹر سایئکل کھڑی کر کے چلے گیااور اغوا کا معاملہ اس کے نوٹس میں نہ ہے۔