
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی توانائی کی بحالی اور ترقی کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کردیا
جوہری توانائی کی صنعت سرخ فیتے اور فرسودہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے رکی ہوئی ہے لیکن صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ اقدامات کی وجہ سے امریکی جوہری شعبے کو ترجیح دی جارہی ہے. سیکرٹری توانائی کرس رائٹ
میاں محمد ندیم
منگل 27 مئی 2025
19:06

(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے ایگزیکٹو آرڈرزمیں ڈیپارٹمنٹ آف انرجی(´ی او ای) کو ری ایکٹر کے ڈیزائن کی جانچ کی اجازت ، قومی اور اقتصادی سلامتی کے تحفظ کے لیے وفاقی زمینوں پر توانائی منصوبوں کی تعمیر کا راستہ صاف کرنے اور نیوکلیئر ریگولیٹری کمیشن کو بروقت لائسنسنگ کے فیصلے جاری کرنے کے لیے ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کر نے کے اقدامات شامل ہیں. وائٹ ہاﺅس کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر مائیکل کراتسیوس نے کہاکہپچھلے 30 سالوں میں ہم نے امریکہ میں جوہری ری ایکٹر بنانا بند کر دیا ہے جسے ختم کیا جارہا ہے اور آج کے ایگزیکٹو آرڈرز دہائیوں میں کیے گئے سب سے اہم جوہری ریگولیٹری اصلاحات کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ایک مضبوط امریکی جوہری صنعتی اڈے کو بحال کر رہے ہیں جس کے تحت ایک محفوظ اور خود مختار مقامی جوہری ایندھن کی سپلائی چین کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا . امریکا کے سیکرٹری برائے توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ بہت عرصے سے امریکہ کی جوہری توانائی کی صنعت سرخ فیتے اور فرسودہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے رکی ہوئی ہے لیکن صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ اقدامات کی وجہ سے امریکی جوہری شعبے کو ترجیح دی جارہی ہے سیکرٹری کرس رائٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی امریکہ نواز مینوفیکچرنگ پالیسیوں کی بنیاد پر امریکی سول نیوکلیئر توانائی کو صحیح وقت پر جاری کیا جا رہا ہے جوہری توانائی میں اضافہ امریکہ میں توانائی کاسب سے بڑا ذریعہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہرموسم میں کام کرتا ہے صدر ٹرمپ کی سول جوہری انرجی کے حوالے سے پالیسی کے تحت توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کیئے جائیں گے . انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے انتظامی احکامات سے امریکہ کے توانائی کے شعبے میں وسعت آئے گی انہو ں نے کہاکہ توانائی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہمارے موجودہ جوہری توانائی کے اثاثوں کو وسعت دینا اور جدید جوہری ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہمارے پاس شہریوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے قابل اعتماد توانائی کے ذخائرہوں.
مزید اہم خبریں
-
عمان نے پاکستان سمیت بعض قومیتوں کیلئے ورک ویزے محدود کردیئے
-
عافیہ صدیقی کیس؛ رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس
-
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیلئے 4.5 ارب کی لاگت سے جدید آلات کی خریداری ،77 سائنسدانوں کی بھرتی کا عمل جاری
-
الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ، روایتی گاڑیوں پر 1 تا 3 فیصد تک لیوی عائد
-
پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، خاص طور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی میں بہت پیچھے ہیں،ایشین ڈویلپمنٹ بینک
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں سرمایہ کاری 10.5 ارب ڈالرسے تجاوز کر گئی
-
مقصد سینیٹربننا نہیں اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا، خرم ذیشان کا پیچھے ہٹنے سے انکار
-
24 گھنٹے میں بارش و سیلاب سے 13 افراد جاں بحق، 24 زخمی
-
خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
-
بعض دہشت گرد تنظیمیں پرتشدد ایجنڈے پر بلک واٹس ایپ میسیج بھیج رہی ہیں، طلال چوہدری
-
میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا، ناراض امیدوار خرم ذیشان کا مؤقف
-
دہشت گردی پر پاکستان کی کابل کو مشترکہ لڑائی کی پیش کش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.