پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، عرفان صدیقی

تحریکِ انصاف انتشار ،مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے، بیان

منگل 27 مئی 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریکِ انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانی پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہی کس نے کرنی ہی اور کس سے کرنی ہی یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ لائیں تحریکِ عدم اعتماد، ہمارے تو نہیں البتہ پی ٹی آئی کے لوگ ضرور کم ہو جائیں گے، ہماری صفوں میں کوئی علوی یا قاسم سوری نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے۔