ذوالحج 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحج 29 مئی جمعرات کو ہوگی، عید الاضحی ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی

منگل 27 مئی 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ذوالحج 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحج 29 مئی جمعرات کو ہوگی جبکہ عید الاضحٰی ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔ منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحج 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، اس لیے یکم ذوالحج 29 مئی جمعرات کو ہوگی اور عید الاضحٰی ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :