خیبر پختونخوا کی مزید 5پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری

بدھ 28 مئی 2025 09:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) خیبر پختونخوا کی مزید 5پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

جاری سمری کے مطابق ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ویمن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر ،ڈاکٹر جمشید علی خان یونیورسٹی آف بونیر کے وائس چانسلر تعینات کئے گئے ۔اسی طرح ڈاکٹر حاظر اللہ کو یونیورسٹی آف چترال ،ڈاکٹر احمدالرحمن سلجوقی کو اسلامیہ کالج پشاور کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ۔سمری کے مطابق ڈاکٹر محسن نواز فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :