پتوکی شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم صاف ستھرا پنجاب مہم ناکام

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پتوکی ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر چیف آفیسر اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آئی ٹی سپروائزر ،انچارج کیخلاف شدید احتجاج

بدھ 28 مئی 2025 12:13

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم صاف ستھرا پنجاب مہم ناکام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پتوکی ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر چیف آفیسر اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آئی ٹی سپروائزر ،انچارج کیخلاف شدید احتجاج اے سی،چیف آفیسر سمیت دیگر ملازمین کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی صفائی ستھرائی مہم کو ناکام بنانے کیلئے اے سی پتوکی سمیت سب افسران و ملازمین میدان میں آگے پتوکی شہر کا صفٖائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہر طرف گندگی نے جنم لے لیا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انچار ج پتوکی مریم کیانی ،اور ٹھیکیدار مینجر ہمایوں کی نااہلی نے پول کھول دیا ان کے ساتھ آئی ٹی سپروائزر خاتون شہر بانوبھی شامل ہے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پتوکی ملازمین نے دو ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر اتفاق ورکریونین پتوکی ،شاہین ورکر یونین پتوکی صدر ،نائب صدر عاشق مسیح قیادت میں اے سی پتوکی آفس کے سامنے شدید احتجاج کیااور تنخواہ کامطالبہ کیا ورکروں کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انچار ج پتوکی مریم کیانی اور آئی ٹی سپروائزر خاتون شہر بانو کی نااہلی کی وجہ سے ہماری تنخواہیں لیٹ ہوئی ہیں مزید سنگین الزامات عائد کئے اور یہ مسلسل اپنی کتاہی کا استعمال کرتے ہیں اور ہمیں تنخواہیں نہیں ملتی یہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں یہ بھی مینجر ہمایوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں بس ہمیں سب کہتے ہیں کہ ہماری غلطی نہیں پھر ہم کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں جب تک ہمیں تنخواہ نہیں ملے گی ہمارا احتجاج جاری گا وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ کہ ہمیں فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگیاں کی جائیں اور اے سی پتوکی سعد بن خالد،چیف آفیسر پتوکی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انچار ج پتوکی مریم کیانی اور آئی ٹی سپروائزر خاتون شہر بانو کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں یہاں سے فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے ۔