Live Updates

28 مئی یوم تکبیر کا وہ دن ہے جب قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے تھے،راجہ رضوان نصیب

بدھ 28 مئی 2025 16:32

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ 28مئی پاکستان کی دفاعی خودمختاری کا دن ہے ہم اپنے شہداء ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں28 مئی کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا ان خیالا ت کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے کئی دن آئے ہیں جن کا ذکر کرنا انتہائی اہم اور ضروری سمجھا جاتا ہے ان میں سے ہی ایک دن 28 مئی یوم تکبیر کا دن ہے یہ دن پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے تھے اور دشمن ہم سے بہت پیچھے جا چکا تھا یہی وہ دن ہے جس کے بعد پاکستان کے دشمن آج تک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرتے بالخصوص بھارت کی حالیہ جنگ میں جو حالت ہوئی ہے وہ اس کی آنے والی نسلیں یاد رکھیںگی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات