آسیان، چین ، جی سی سی سربراہ اجلاس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ

بدھ 28 مئی 2025 16:32

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) چینی  وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن کے ساتھ آسیان -چین جی سی سی سہ فریقی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا ۔ چینی میڈ یا کےاپنے خطاب میں مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا۔

(جاری ہے)

سمٹ میں "مواقع پیدا کرنا اور خوشحالی کا اشتراک"کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، جو انتہائی معنی خیز رہا۔ بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنازعات اور محاذ آرائیوں کے پیش نظرباہمی اعتماد  اور یکجہتی کو بڑھا کر، ہم طویل مدتی اسٹریٹجک مواقع پیدا کرنے اور طویل مدتی مستحکم ترقی حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ تحفظ پسندی اور یکطرفہ تسلط کے  بڑھنے کے پیش نظر، کھلے پن کو وسعت دینے اور رکاوٹوں کو ختم کرنے میں تسلسل سے مارکیٹ میں وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور  تمام ممالک کو ایک بڑی مارکیٹ کی مشترکہ تعمیر سے زیادہ منافع حاصل ہو سکے گا ۔ لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ سہ فریقی تعاون میں مزید تیزی کا عمل جاری  رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :