شیخوپورہ ، 28مئی کو پاکستان کو ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز ملا، ڈپٹی کمشنر

بدھ 28 مئی 2025 16:48

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح ضلع شیخوپوره میں بھی یوم تکبیر قومی و ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ شیخوپوره کے زیر اہتمام تمام تحصیلوں میں پروقار سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ ضلع کونسل ہال میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے بعد ضلع کونسل ہال سے مرکزی ریلی نکالی گئی ۔

یوم تکبیر کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار اور نکالی گئی مرکزی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں ، یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا ، یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 28 مئی کے دن پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا، پوری قوم پاک فوج کے افسروں ، جوانوں اور جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مزید کہا کہ یوم تکبیر علاقائی امن و استحکام كو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے ۔پاک فوج کے جوانوں اور آرمی افسران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء ہمارا فخر اور شہداء کی یادگاریں ہمارا قومی اثاثہ ہیں ۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔\378