پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ،فائنل ساحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کے درمیان( کل) ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا

بدھ 28 مئی 2025 23:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کا چار روزہ فائنل ساحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیموں کے درمیان (کل) جمعرات سے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فاتح ٹیم 50لاکھ روپے کی انعامی رقم حاصل کرنے کیساتھ آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنے کی اہل ہوگی۔

رنرز اپ ٹیم کو 25لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنلز میں ساحر ایسوسی ایٹس نے جے ڈی ڈبلیو کے خلاف اور ایم آئی ٹی سلیوشنز نے ونگ 999 سپورٹس کیخلاف پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس سے قبل کوارٹرفائنل میں بھی ساحر ایسوسی ایٹس نے غنی انسٹیٹیوٹ کو پہلی اننگز کی برتری پر ہرایا تھا اور ایم آئی ٹی سلیوشنز نے بھی پہلی اننگز کی برتری پر کنگزمین کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

انفرادی کارکردگی میں ساحر ایسوسی ایٹس کے وکٹ کیپر بیٹر عاصم علی ناصر 735 رنز کے ساتھ ایئرفورس کے عتیق الرحمن کی741 رنز کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں،عاصم نے 23 کیچز/ اسٹمپڈ بھی کیے ہیں۔بائولنگ میں ساحر ایسوسی ایٹس کے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز محمد بلاول اور شاہد علی نے بالترتیب 31 اور 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ایم آئی ٹی سلیوشنز کے محمد افضل 491 اور حسنین ندیم483 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ہیں جبک بائولنگ میں شہاب خان کی23 اور رضاء اللہ کی21 وکٹیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :