بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

لاہور میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر کے پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 مئی 2025 23:16

بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء) بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست
لاہور میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر کے پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی۔ سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیتا۔ ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

سلمان علی آغاز کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستانی بیٹرز کا جادو چل گیا، پاکستان سیریز کے دوسرے ٹاکرے میں بھی بنگلہ دیش کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب رہا، بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ہدف ملا، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 144 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔