Live Updates

ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

رشید خان نے 80 کلو گرام کیٹگری میں جبکہ عثمان امجد راٹھور نے 96 کلوگرام کی کٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 مئی 2025 11:14

ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
دوحا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مئی 2025ء ) پہلی ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 
قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید دو میڈلز جیت لیے۔ 
موصولہ اطلاعات کے مطابق رشید خان نے 80 کلو گرام کیٹگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا، رشید خان نے مجموعی طورپر 150 کلوکرام وزن اٹھایا، انہوں نے اسنیچ میں 80 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 90 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔

 
پاکستان ہی کے عبد المالک نے 93 کلو گرام کی کیٹگری میں سلور میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ 93 میں کلوگرام اور کلین اینڈ جرک کیٹگری میں 100 کلوگرام کا وزن اٹھایا، عبد المالک نے مجموعی طورپر 193 کلو گرام وزن اٹھایا۔ 
چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی۔

(جاری ہے)

 

قبل ازیں عثمان امجد راٹھور نے 96 کلوگرام کی کٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

 
چیمپئن شپ کے لیے 10 رکنی قومی دستے میں تین آفیشلز سمیت تین خواتین اور چار مرد ویٹ لفٹر شامل ہیں۔ 
31 مئی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت 25 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ 
قومی ٹیم میں نیلم ریاض، نادیہ مقصود، سیبل سہیل ، رشید خان، عبدالمالک، کاشف ریحان محمد اقبال شامل ہیں۔سید منور حسین زیدی، عمر جاوید اور ارشد خان آفیشلز ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات