Live Updates

مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج ’اندرونی ڈرامے‘ سنبھالنا ہوگا ، عماد وسیم کی ہیڈ کوچ کی تقرری پر لب کشائی

لاپرواہی، حماقت اور بے خوفی میں فرق ہوتا ہے، مائیک ہیسن کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور دور حاضر کیساتھ ٹیم کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے : سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 مئی 2025 15:05

مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج ’اندرونی ڈرامے‘ سنبھالنا ہوگا ، عماد وسیم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مئی 2025ء ) سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی کردی۔ 
مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری پاکستان کرکٹ کیلئے ایک مثبت قدم ہوگی۔ 
36 سالہ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ " لاپرواہی، حماقت اور بے خوفی میں فرق ہوتا ہے، مائیک ہیسن کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور دور حاضر کیساتھ ٹیم کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

 
عماد وسیم نے کہا کہ مائیک ہیسن کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کرکٹ کے اندرونی ڈرامے کو سنبھالنا ہوگا، مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر آپ انہیں 4 سے 6 ماہ یا پھر 3 سے 4 سیریز میں موقع دین گے تو وہ بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پاکستان نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا اچھا آغاز کیا ہے، مجھے امید ہے قومی ٹیم جلد جیت کے ٹریک پر واپس آجائے گی۔ 
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے بدھ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا افتتاحی میچ 37 رنز سے جیت کر مائیک ہیسن کی کوچنگ میں اچھی شروعات کی ہے۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات