Live Updates

میری سکھائی ٹریننگ کام کرگئی،سرفراز کی پوسٹ وائرل

جمعہ 30 مئی 2025 21:27

میری سکھائی ٹریننگ کام کرگئی،سرفراز کی پوسٹ وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار واپسی کی گئی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں موقع ملا تو انہوں نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ہی ٹی20 میچ میں 5 وکٹیں لے لیں۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد سابق کپتان سرفراز احد نے حسن علی کی دھماکے دار واپسی پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں‘‘۔سرفراز احمد نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی20 میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاداب خان، کپتان سلمان علی ا?غا سمیت کھلاڑیوں کی تعریف کی اور اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات