Live Updates

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستانی بیٹرز کا جادو چل گیا

پاکستان سیریز کے دوسرے ٹاکرے میں بھی بنگلہ دیش کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 مئی 2025 21:36

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستانی بیٹرز کا جادو چل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستانی بیٹرز کا جادو چل گیا، پاکستان سیریز کے دوسرے ٹاکرے میں بھی بنگلہ دیش کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب رہا، بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ہدف مل گیا، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

سیریز کے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیتا۔ ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کر چکا۔ آج کے میچ میں فتح کی صورت میں سیریز پاکستان کے نام ہو جائے گی ۔ 

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات