بی سی بی صدرفاروق احمد کوعہدے سے ہٹادیا

بنگلادیشی بورڈ کے صدر پر آئینی خلاف ورزیوں اور فیصلوں میں مشاورت نہ کرنے کے الزامات لگائے گئے

جمعہ 30 مئی 2025 21:13

بی سی بی صدرفاروق احمد کوعہدے سے ہٹادیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)وزارت کھیل نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ فاروق احمد کو صدارت سے ہٹادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کھیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فاروق احمد کیخلاف 8 بورڈ ڈائریکٹرز کی جانب سے بھیجا گیا عدم اعتماد کا خط موصول ہوا جس میں بنگلادیش پریمیئر لیگ سے متعلق حقائق پر مبنی ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔

بورڈ ڈائریکٹر کی جانب سے فاروق احمد کے خلاف موصول ہونے والے عدم اعتماد کے خط اور بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ان کی بطور قومی اسپورٹس کونسل کے نمائندے نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔فاروق احمد کو وزارت کھیل نے 21 اگست 2023 کو بنگادیش کرکٹ بورڈ (بی سی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا تھا اور اسی دن وہ صدر منتخب ہوئے تھے، ان کا دورِ صدارت صرف 9 ماہ اور 8 دن پر محیط رہا۔

(جاری ہے)

عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ڈائریکٹرز میں ناظم العبیدین فہیم، محبوب الانعام، قاضی انعام احمد، فہیم سنہا، صلاح الدین چوہدری، افتخار رحمان، سیف الرحمن ثوبان چوہدری اور منجور عالم شامل ہیں جبکہ سابق کپتان اکرم خان واحد ڈائریکٹر تھے جنہوں نے خط پر دستخط نہیں کیے۔بی سی بی ڈائریکٹرز نے صدر فاروق احمد پر ا?ئینی خلاف ورزیوں اور مشورہ لیے بغیر فیصلے کرنے کے الزامات لگائے۔

متعلقہ عنوان :