Live Updates

عالمی ادارہ فٹبال کے تعاون سے فٹبال کے کھیل کو پاکستان میں بہتر کیا جائے گا،عابد حسین

جمعہ 30 مئی 2025 16:04

عالمی ادارہ فٹبال کے تعاون سے فٹبال کے  کھیل کو پاکستان میں بہتر کیا ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈی ایف اے ملتان کے زیراہتمام پنجاب سے منتخب ہونے والے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سابق انٹرنیشنل فٹبالر عابد حسین کے اعزاز میں ایک پروقاراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عابد حسین نے کہا کہ فٹبال جوکہ دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے ۔عالمی ادارہ فٹبال کے تعاون سے پاکستان میں بھی اسے بہتر کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب نے ہمیشہ اس کھیل کو بہترین کھلاڑی مہیا کیے ہیں۔ یہاں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ صدر ڈی ایف اے میاں جاوید قریشی نے کہا کہ عابد حسین کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب ہونا خوش آئند اقدام ہے، وہ کھیل کی بہتری کیلئے اپنے تجربات کا بھر پورفائدہ اس کھیل کو دیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سابق انٹر نیشنل فٹبالرزرانا باقرعلی،شیخ مقیم احمد،ملک یسین،افضل کبا ڑی،ڈی ایف اے کے عہدیداران خانیوال،ڈی جی خان ودیگر علاقوں سے آئے فٹبالرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں عابد حسین کا خونی برج چوک پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا ۔انہیں شاہی بگھی میں سو ار کرکے ڈی ایف اے کے دفتر تک لایا گیا ،انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اورکیک کاٹا گیا ۔میاں جاوید قریشی کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات