کراچی سے بیدخل 52 افغان باشندوں کا قافلہ افغانستاں واپسی کیلئے سکرنڈ پہنچ گیا

بدھ 28 مئی 2025 23:15

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)کراچی سے بے دخل کیے گئے غیر قانونی طور پر مقیم 52 افغان باشندوں کا قافلہ سکرنڈ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

نواب شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے مٹیاری پولیس سے افغانی قافلہ کو وصول کیا۔سکھیو منائیو کیمپ پر سکرنڈ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق افغان باشندوں کو کیمپ پر کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔