فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کا دوسرے روز، 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

بدھ 28 مئی 2025 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کو مکمل فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی شکایت یا مسئلے کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ پولیو سے محفوظ رہے۔ کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے زیرو ڈوز (ایسے بچے جنہیں پہلے کبھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے) کی نشاندہی پر خصوصی توجہ دینے اور ان تک رسائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اس مہم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

متعلقہ عنوان :