وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ، 2 لاکھ 90 ہزار 880 بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کرکے 63 فیصد ہدف حاصل

جمعرات 29 مئی 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز مکمل ، 2 لاکھ 90 ہزار 880 بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کرکے 63 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔بدھ کو پولیو مہم کے تیسرے روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی ایسٹ سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے،اجلاس میں پولیو ورکرز کو درپیش چیلنجز اور سیکورٹی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پولیو مہم کے مجموعی ہدف کا 63 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 4 لاکھ 61 ہزار 125 میں سے 2 لاکھ 90 ہزار 880 بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ بریفنگ کے دوران انکاری کیسز کے حوالے سے درپیش مشکلات پر بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پولیو ورکرز کی سیکورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تمام شہریوں سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :