Live Updates

اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے تو اسے تسلیم کر سکتے ہیں ، انڈونیشیائی صدر

جمعرات 29 مئی 2025 09:40

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) نڈونیشیا نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے تو انڈونیشیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی ہی خطے میں حقیقی امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ اگر اسرائیل یہ تسلیم کر لے تو ہمیں ایک خودمختار ملک کے طور پر اسرائیل کے حقوق کو تسلیم کرنے کی ضمانت دینی چاہیے۔ نیز اس کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اسرائیل کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :