ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ کا سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

جمعرات 29 مئی 2025 11:10

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 23 سالہ جنوبی کورین سٹار اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ نے ویمنز سنگلزکے ابتدائی رائونڈ میچ میں چین کی گاو فانگجی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 23 سالہ جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ چین کی حریف کھلاڑی گاو فانگجی کو با آسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ جنوبی کوریا کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی یکی فتح کا سکور 16-21 اور 14-21 تھا۔ جنوبی کوریا کی این سی ینگ کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ میزبان سنگا پور کی شٹلرس ییو جیا من سے ہوگا۔ \932

متعلقہ عنوان :