رنگ روڈ پر دونوں اطراف 20فٹ تجاوزات کی مسماری کا فیصلہ

جمعرات 29 مئی 2025 11:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) پشاور رنگ روڈ پر دونوں اطراف 20فٹ تجاوزات کی مسماری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پی ڈی اے حکام کے مطابق رنگ روڈ پر مختلف علاقوں میں دونوں اطراف پر 20فٹ حد تک تجاوزات کے خلاف عید کے بعد آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں نوٹس دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ڈی اے حکام کے مطابق حیات آباد سے رنگ روڈ پر چارسدہ روڈ تک دونوں اطراف پر بنے ہوئے کاروباری مراکز کو 20 فٹ پیچھے کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ، اس کا مقصد رنگ روڈ کو مزید کشادہ کرنے اور بی آر ٹی سروس کو رنگ روڈ تک وسیع کرنا ہے اور صوبائی حکومت کے فیصلے کے پیش نظر یہ اقدام لیا جا رہا ہے۔پی ڈی اے حکام نے بتایا کہ رنگ روڈ کے دونوں اطراف پر تجارتی مراکز اور دیگر کاروباری مراکز کی تعمیر میں تجاوز کیا گیا ہے اور غیر قانونی طور پر نقشے سے آگے تعمیرات ہوئی ہیں جس کو گرا دیا جائے گا، عید کے بعد شروع ہونے والے آپریشن کیلئے درجنوں تجارتی مراکز کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور اس پر سرخ لکیر کھینچ دی گئی ہے۔

یہ وہ عمارتیں ہیں جو کہ 20 فٹ کے تجاوزات کے زمرے میں آتی ہیں جس کی باعث رنگ روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو کر رہ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :