سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز وین موضع مراکیوال کی عوام کو 14 مختلف سہولیات فراہمی

جمعرات 29 مئی 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز وین مراکیوال کی عوام کو 14 مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقے مراکیوال میں پولیس موبائل خدمت مرکز وین عوام کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران عوام کو ایک ہی چھت تلے 14 سہولیات فراہم کی جائیں گی ،جن میں لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات، اندراج کرایہ دار، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تحفظ خواتین، اندراج ملازم، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کاپی اور گمشدہ بچوں کی اطلاع شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :