عید الاضحی پر مملکت کے تمام مذبح خانوں میں آن لائن بکنگ سسٹم متعارف

جمعرات 29 مئی 2025 11:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) سعودی عرب کی وزارت ماحولیات پانی و زراعت نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے تمام مذبح خانوں میں آن لائن بکنگ سسٹم متعارف کرا یا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ اپائنٹمنٹ سسٹم کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی تاخیر اور ازدحام کے اپنے مقررہ وقت پر مذبح خانے آئیں اور قربانی کرنے کے بعد واپس چلے جائیں۔ مذبح کےلیے پیشگی بکنگ کا آغاز یکم ذی الحجہ سے کردیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے بکنگ کرا لیں۔ خیال رہے کہ عید الاضحیٰ پر قربانی کرنے والوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :