Live Updates

اداکارہ یمنی کے گلشن میں ایک کروڑ پھولوں کا اضافہ

کچھ عرصہ قبل میں نے خوشی کا ایک بیج بویا تھا اور اب میرا گلشن محبت، احترام اور خوشیوں سے بھرا ہے

جمعرات 29 مئی 2025 14:00

اداکارہ یمنی کے گلشن میں ایک کروڑ پھولوں کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)یمنی زیدی 10 ملین یعنی 1 کروڑ فالوورز ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے تشکر کا اظہار کیا۔انہوں اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے چاہنے والوں کیلیے خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو پھولوں سے تشبیہ دے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے خوشی کا ایک بیج بویا تھا اور اب میرا گلشن محبت، احترام اور خوشیوں سے بھرا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب کا بہت شکریہ 10 ملین (1 کروڑ)خوبصورت پھول میرے انسٹاگرام کے گلشن میں ہیں۔یمنی زیدی کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے دل ناامید تو نہیں، ترے ڈر سی جاتی ہے صلہ، پری زاد، صنفِ آہن، پیار کے صدقے اور یہ رہا دل سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ تاہم جیو کے ڈرامہ سیریل تیرے بن نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات