Live Updates

بالی ووڈ میں عزت ملے گی تو کام کروں گی، شازیل شوکت

اگر کسی رشتے میں عزت نہ ہو، تو بہتر ہے کہ الگ ہو جایا جائے، بجائے اس کے کہ بدلہ لینے کی سوچ اپنائی جائے،اداکارہ

جمعرات 29 مئی 2025 14:06

بالی ووڈ میں عزت ملے گی تو کام کروں گی، شازیل شوکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت کا کہنا ہے کہ اگر بالی ووڈ میں عزت ملے گی تبھی کام کروں گی۔اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ڈراموں سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کریں گی لیکن اس صورت میں جب وہاں عزت ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں شازیل شوکت نے کہا کہ اگر میں ان اداکاروں کی جگہ ہوتی اور بھارت میں میرے ساتھ ناانصافی ہوتی تو میں ضرور آواز بلند کرتی۔اداکارہ نے کہا کہ ہمیں یہ یقین رکھنا چاہیے کہ رزق اللہ دیتا ہے، بالی ووڈ نہیں تو ہالی ووڈ کا دراوزہ بھی کھلا ہے وہاں آپ اداکاری کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شازیل شوکت نے کہا کہ میری فطرت ہے کہ میں ملک کے خلاف کچھ نہیں سن سکتی اور مجھے یہ بھی لگتا ہے جو شخص اپنے ملک کا وفادار نہیں وہ کسی اور کا بھی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھارت کی ایک ویب سیریز میں کام کررہی تھیں مگر دونوں ملکوں کی کشیدگی کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔پاکستانی ڈراموں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارے ناظرین زیادہ تر ساس بہو اور ایک مرد دو خواتین جیسے موضوعات دیکھنا چاہتے ہیں، تو ہم مختلف کہانیاں کیسے دکھائیں ذاتی زندگی کے حوالے سے شیزل شوکت نے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کو اپنا ہمسفر بنانا چاہتی ہیں جو ایک اچھا انسان ہو، انہوں نے دبے الفاظ میں یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ اس وقت کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی رشتے میں عزت نہ ہو، تو بہتر ہے کہ الگ ہو جایا جائے، بجائے اس کے کہ بدلہ لینے کی سوچ اپنائی جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات