سمبڑیال میں پی پی 52 کی سیٹ پر الیکشن مہم زور شور سے جاری،15 امیدوار مد مقابل

جمعرات 29 مئی 2025 15:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں پی پی 52 کی خالی سیٹ پر الیکشن کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق حلقے سے سابق ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات سے خالی ہونے والی سیٹ پر 15امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں اور ان کی الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی اس سیٹ پر مسلم لیگ ن کی طرف سے حنا ارشد انتخابی نشان شیر ، پیپلزپارٹی کے راحیل کامران چیمہ انتخابی نشان تیر ،ٹی ایل پی سے محمد شفاقت انتخابی نشان کرین ،پی این پی کے حسن توقیر چیمہ ریلوے انجن اور آزاد امیدواران فاخر نشاط گھمن انتخابی نشان ڈھول ، عبیداللہ طور لیپ ٹاپ، شائستہ پروین ہینڈ بیگ، شان رضا جہاز، بلال حسین بیڈ،سحر محمود ڈالفن، محمد یاسین ٹی شرٹ ، محسن افضال انتخابی نشان حقہ،عنصر جنید چیمہ مور، طلعت رشید پریشر ککر اور عثمان جاوید گھمن انتخابی نشان کرکٹ سٹیمپ کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پی پی 52 میں الیکشن یکم جون کو صبح8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔