اوکاڑہ‘ رہائشی مکان میں جعلی کلینک چلانے والا ملزم گرفتار

تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

جمعرات 29 مئی 2025 15:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اوکاڑہ میں رہائشی مکان میں جعلی کلینک چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم آصف سرکاری اسپتال میں ملازمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :