پتوکی تین کس مسلح ڈاکووں نے شہری سی70 موٹر سائیکل اور 3لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم چھین لی

جمعرات 29 مئی 2025 16:08

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) پتوکی تین کس مسلح ڈاکووں نے شہری سی70 موٹر سائیکل اور 3لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم چھین لی ملزمان موقع سے فرار مقدمہ درج تھانہ صدر پھولنگر ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے نواحی علاقہ دینا ناتھ کے قریب تین کس مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے شہری سجاد سے موٹر سائیکل اور نقدی تین لاکھ روپے سے زائد،چار خالی بنک چیک اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین لئے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے متاثرہ شہری مانگا منڈی سے پودوں کی ریکوری پیمنٹ لیکر واپس آرہا تھا تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے متاثرہ شہری سجاد کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال تھانہ صدر پھولنگر پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگا سکی ۔

متعلقہ عنوان :