حکومت شہید ہونے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی مالی مدد کرے،راجہ سجادایڈووکیٹ

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے باغ لسڈنہ تولی پیر کراس میں ٹریفک حادثے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کو فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے حکومت آزاد جموں وکشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ حادثے میں شہید ہونے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی مالی مدد کرے اور ان کے گھر کے ایک ایک فرد کو پولیس میں بھرتی کریں تاکہ ان کے گھر کا گزر بسر ہو سکے راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں شہید جملہ پولیس اہلکاروں کی کامل بخشش ومغفرت فرمائے ان کے تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا کرے آمین۔

(جاری ہے)

یاد رہے باغ لسڈنہ تولی پیر کراس پیش آنے والے حادثے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان،انسپکٹر جنرل پولیس کے ریڈر علی بخاری،پولیس اہلکار فہیم،ایس ایچ او کھائی گلہ نوید اور انسپکٹر پولیس یاسر کیانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :