Live Updates

الحمرا فلم کلب کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں بنائی گئی فلم ''جاگو ہوا سویرا'' دکھائی گئی

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا فلم کلب کے زیر اہتمام بنگلہ دیش ڈھاکہ میں بنائی گئی فلم'' جاگو ہوا سویرا ''دکھائی گئی۔ترجمان کے مطابق 1959میں بننے والی اس فلم کی کہانی نہایت دلچسپ اور مگر معنی خیز تھی۔جاگو ہوا سویرا کے پروڈیوسر لقمان تاتاثیر جبکہ ہدایتکار اے جے کار دار ہیں اور فلم کے مکالمے فیض احمد فیض کے لکھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ میں بنائی گئی اس فلم میں مترا، انیس، زورین، شمس انہار، قاضی خالق، لطیف، رکشی، نسیمہ خان، مینا، مانو اور پانو نے اداکارکے جوہر دکھائے،جاگو ہوا سویرا مچھیروں کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی زندگی کی آسودگی کیلئے کوشاں دکھائی دیتے ہیں ۔چیئرمین الحمرا رضی احمد نے عوام کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنے والا جاگو ہوا سویرا کی کہانی سے عزم مصمم حاصل کرتا ہے،الحمرا فلم کلب فلم کی روایت کی تجدید نو کی طرف کامیاب سفرہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا توقیرحیدر نے کہا کہ پاکستان نے فلم کی میدان نے بے پناہ شہرت کمائی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات