کراچی، کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا پڑوسی گرفتار، مقدمہ درج

بچے کا سول اسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا اور وہ زیر علاج ہے،واقعہ کی مزید تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے

جمعرات 29 مئی 2025 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول بلاک 2 میں پڑوسی نے کمسن بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم حسنین اللہ جان نے میرے 3 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور بچے کو لیکر وہ ملزم کے گھر گیا تو بیٹے نے ملزم کی جانب اشارہ کیا جس سے اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔

واقعہ بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گھر کی سیڑھیوں پر پیش آیا تھا جبکہ مدعی مقدمہ نے سائٹ اے تھانے سے میڈیکل لیٹر حاصل کر کے بچے کا سول اسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا اور وہ زیر علاج ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :