مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو نے ایک بار پھر ہواوے انٹرنیشنل مقابلے میں تیسری پوزیشن کا عالمی اعزاز حاصل کر لیا

جمعرات 29 مئی 2025 17:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو نے ایک بار پھر ہواوے انٹرنیشنل مقابلے میں تیسری پوزیشن کا عالمی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ مہران یونیورسٹی جامشورو نے 2024-2025 ہواوی آئی سی ٹی کے عالمی فائنل مرحلے میں ایک مرتبہ پھر تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ کیجانب سے جاری کردہ رلیز کے مطابق یہ مقابلہ چین کے شہر شینژین میں ہواوے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا، جس میں تقریباً دو لاکھ دس ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جو اب تک ہونے والے ایسے مقابلوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ مقابلہ 21 مئی کو ہوا جبکہ ایوارڈ تقریب 24 مئی کو منعقد کی گئی۔ علاقائی سطح پر 48 ممالک کی 179 ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں مہران یونیورسٹی کے محمد تحسین نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے اعزاز اپنے نام کیا۔

مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طٰہٰ حسین علی، تمام فیکلٹیز کے ڈینز نے اس عالمی اعزاز کے حصول پر محمد تحسین اور ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فہیم یار کھاوڑ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی نے ایک بار پھر ہواوے آئی سی ٹی کا عالمی اعزاز حاصل کر کے یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔