جوہرآباد،قائد آباد روڈ پر ڈا لے اورمزدامیں تصادم،ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا

جمعرات 29 مئی 2025 17:34

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) خوشاب قائد آباد روڈ پر چک5ٹی ڈی اے کے قریب ڈا لے اورمزدامیں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا۔خوشاب قائد آباد ر ڈ پر علی رائس ملز چک پانچ ٹی ڈی اے قریب مزدا ٹرک کے سامنے سے آنے والی ھائی لیکس سے ٹکر ہو گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مہربان خان ولد غلام یٰسین مہانہ کے نام سے ہوئی ، اس کی عمر40سال تھی اور وہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کا رہا ئشی تھا۔ ریسکیو 1122قائدآباد کے عملہ نے زخمی 45سالہ طاھرشاہ ولدشیرافضل بلوچ ساکن ضلع ٹانک کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔مبینہ طور پر حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔\378