Live Updates

وزیرِاعظم شہبازشریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے

جمعرات 29 مئی 2025 17:48

وزیرِاعظم شہبازشریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے
دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پٴْرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمٰن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔دوشنبے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات