سردارجاوید ایوب کا دورہ بلگراں ،کلائوڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا

جمعرات 29 مئی 2025 20:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب نے بلگراں کا دورہ کیا اورکلائوڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا.وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے متاثرہ گھروں، ہونے والی مساجد اور دیگر متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سردار جاوید ایوب نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کوحکومت کیطرف سے امدادی چیک بھی دیے۔ متاثرہ علاقے میں سڑکات اور پانی و بجلی کو بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ سردار جاوید ایوب نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :