Live Updates

سابق شوہر سے آج بھی دوستانہ تعلقات ہیں، ماہرہ خان کا اعتراف

اپنی پہلی شادی کے اختتام پر کوئی پچھتاوا نہیں ،زندگی کے ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے

جمعرات 29 مئی 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔

ماہرہ خان نے 2007ء میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے اختتام پر کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ زندگی کے ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کئی سال پہلے دوسری شادی کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کی بہتری کو ترجیح دی۔

میں چاہتی تھی کہ اذلان خود میری دوسری شادی کے لیے تیار ہو۔ جب وہ سمجھدار ہو گیا تو اس نے خود مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا۔ماہرہ خان نے اکتوبر 2023ء میں بزنس مین سلیم کریم سے کی گئی اپنی دوسری شادی کو بالغ نظری پر مبنی فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ شادی سے پہلے ان کے دل میں کچھ خدشات تھے لیکن اذلان کی حمایت نے انہیں یہ قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات