سکھر کا رہائشی نوجوان کراچی سے پرسرار طور پر لاپتہ،بھائی تلاش میں مدد کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

جمعرات 29 مئی 2025 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)سکھر کا رہائشی نوجوان کراچی سے پرسرار طور پر لاپتہ،بھائی تلاش میں مدد کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ،بالا حکام سے تلاش میں مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے گولیمار کے رہائشی اوڈھ برادری سے تعلق رکھنے والے رمیش کمار اوڈھ نے سکھر پریس کلب کے بھائی کی تلاش میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا بھائی پپو اوڑھ ولد مدن کمار پندرہ روز قبل کراچی بھینس کالونی اپنی بیوی کویتااور بیٹے مہیش کو لینے گیا تھا دس دن تک وہ اپنے سالے شنکر کے گھر بیوی بچوں سمیت رہا پھر پانچ دن قبل اسکے سالے شنکر نے اسے گھر سے دھکے دیکر باہر نکال دیا تین دن قبل جب اس سے فون پر بات ہوئی تو اس نے بتایاتھا کہ وہ عبداللہ شاہغازی کے مزار پر رہائش پذیر ہے جب بعد میں اسے فون کیا تو اس کا نمبر بند جارہا ہے اسکی تلاش کیلئے عزیزوں کو کہا مگر اسکا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور وہ ابتک گھر نہیں پہنچ سکا ہے جس کی وجہ سے گھر والے پریشان حال ہے متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر لاپتہ شخص کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔