Live Updates

اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں

جمعرات 29 مئی 2025 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں۔بطور چائلڈ ا?رٹسٹ اپنے کیرئیر کا ا?غاز کرنے والی اداکارہ ایمن خان ساتھی اداکار منیب بٹ کیساتھ رشتے ازدواج میں منسلک ہیں اور اس خوبصورت جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں تاہم اب حال ہی میں ایمن کی ایک عوامی شرکت سے یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔

(جاری ہے)

ایمن خان گزشتہ رات ایک برانڈ لانچ کے لیے ایک تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اس تقریب کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ایمن کا ’بیبی بمپ‘ دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کردیا کہ ان کا خوبصورت خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرنے والا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور مداح ایمن خان کو خاندان میں نئے اضافے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’واہ چھوٹے منیب جلد ا?رہے ہیں۔‘‘ایک اور نے مزید کہا، "اللہ ا?پ کو اس بار لڑکا عطا فرمائے۔ جبکہ ایک مداح نے ایمن کے چہرے کی چمک کو دیکھتے ہوئے لکھا کہ وہ پھر سے ایک بیٹی کا استقبال کریں گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات