Live Updates

امریکی خاتون اونیجا رابنسن بھی پاکستانی کھانوں کی دیوانی نکلیں

جمعرات 29 مئی 2025 22:17

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) پاکستانی نوجوان سے محبت کے خاطر امریکا سے پاکستان ا?نے والی اونیجا رابنسن بھی یہاں کے کھانوں کی دیوانی نکلیں ہیں۔سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک مقبول رہنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک حالیہ انٹرویو کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

(جاری ہے)

اونیجا انٹرویو میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور یہاں کی پکوان کی خوب تعریف کی۔

اونیجا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے بیحد لذیذ ہوتے ہیں اور چکن بریانی ان کی پسندیدہ ڈش ہے۔ انہوں نے بتایاب کہ انڈہ پراٹھا اور قیمہ بھی ان کے پسندیدہ پاکستانی کھانوں میں شامل ہے۔امریکی خاتون کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات