Live Updates

فیروز خان سے متعلق بیان پر نادیہ افگن کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

جمعرات 29 مئی 2025 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اداکارہ نادیہ افگن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

نادیہ افگن نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیروز خان کے کام کرنے کے انداز پر تنقید کی تھی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے ا?یا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ مداحوں نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا، ’’ہم تمہیں مار ڈالیں گے‘‘ یا ’’تمہاری جان لے لیں گے‘‘۔ نادیہ افگن نے کہا، ’’مجھے یہ سن کر افسوس ہوا، لیکن میں جانتی ہوں کہ مجھے اداکاری ا?تی ہے۔

(جاری ہے)

‘‘اداکارہ کے مطابق دھمکیاں زیادہ تر نئے اور نامعلوم سوشل میڈیا اکاو?نٹس سے ا?ئیں، جنہوں نے ان کو خوف زدہ کر دیا۔ شو میں موجود سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’خوشی ہے کہ اب تنقید کا رخ ہماری بجائے تمہاری طرف ہو گیا ہے۔‘‘ نادیہ افگن نے مزید کہا کہ کچھ فنکار اور لکھاری ان کی باتوں کو سراہ رہے ہیں، لیکن کچھ مداح واقعی خطرناک حد تک ا?گے جا رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات