FLO 1961 خواتین کے شادی سے متعلق حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،اویس رضا سمیجو

جمعرات 29 مئی 2025 22:52

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی جانب سے خواتین کے شادی سے متعلق قانونی تحفظ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961، خواتین کی شادی کی رجسٹریشن اور ان کے قانونی تحفظ کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سیمینار میں ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، جن میں بلدیاتی ادارے، محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، محکمہ اطلاعات، سماجی ادارے، مذہبی رہنما، اور دیہی خواتین رہنما شامل تھیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن آفیسر اور ثالثی کونسل کے چیئرمین اویس رضا سمیجو نے کہا کہ MFLO 1961 خواتین کے شادی سے متعلق حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس قانون کے تحت ہر مسلم شادی کو یونین سطح پر نکاح رجسٹرار کے پاس رجسٹر کروانا لازمی ہے تاکہ خواتین کو قانونی حقوق حاصل ہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسر میر حسن آریسر نے کہا کہ یہ ایک بہترین اور معلوماتی سیمینار ہے جس میں خواتین کے حقوق سے متعلق جامع معلومات فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکاح نامے سے متعلق آگاہی دیہی علاقوں اور اسکول کی سطح پر دی جانی چاہیے۔ سیمینار میں کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی جانب سے نریش ناتھ، پروجیکٹ فوکل پرسن شہاب الدین انجم، عاشر ناصر، اللہ دتہ، ایس ایچ او مہناز (ویمن پروٹیکشن سیل)، ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے طارق وحید بلوچ، اور سماجی رہنماؤں ایڈووکیٹ محمد بخش کمبھار، شوکت سومرو نے خواتین کے حقوق پر گفتگو کی۔\378