دنیا بھر میں تقریباًہر3میں سے 1شخص ہاضمہ کے مختلف مسائل سے دوچار

جس میں جلن ، تیزابیت ، بدہضمی اورقبض جیسی بیماریوں کا شکار ہے ،ڈاکٹر داود غلزئی اوردیگر کی پریس کانفرنس

جمعرات 29 مئی 2025 19:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)سرل کے رہنماوں ڈاکٹر داود غلزئی ، ڈاکٹر عبدالمالک ، ڈاکٹر امیر بخش لانگو،ڈاکٹر مسعود ترین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباًہر3میں سے 1شخص ہاضمہ کے مختلف مسائل سے دوچار ہے جس میں جلن ، تیزابیت ، بدہضمی اورقبض جیسی بیماریوں کا شکار ہے جن کی روم تھام کیلئے ہمیں متوازن اور غذائیت سے بیورو غذا کا استعمال ،پانی کا مناسب مقدار میں پینا اور باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہئے ۔

یہ بات انہوں نے عالمی یوم عاضمہ کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع ڈاکٹر خالد ، حسنین جدون اوردیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد عوام کو ہاضمہ کے مسائل اورانکی روک تھام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے دنیا بھر میں تین میں سے ایک شخص جلن ،تیزابیت ،بدہضمی اور قبض جیسی بیماریوں کا شکار ہے جن کے مسائل کو آگے بڑھانے میں طرز زندگی اوردیگر بیماریاں بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاضمہ کے مسائل کی وجوہات میں غیرصحت بخش غذا، زیادہ چکنائی کا کھانا ،کم پانی کا استعمال شامل ہے اس کے علاوہ ذہنی دباو ،تمباکو نوشی اور الکوہل کا استعمال بھی مسائل کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت ہاضمہ کو بہتر بنانے اور مسائل سے بچنے کیلئے متوازن اور غذائیت سے بھر پور غذا کا استعمال ،پانی کا مناسب مقدارمیں پینا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا شامل ہے ۔