صوبائی الیکشن کمیشن کااین اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل پر سیاسی جماعت کی جانب سے الزامات کی تردید

جمعرات 29 مئی 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان نے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے متعلقہ پولنگ بیگ کھلے پائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام 22 پولنگ سٹیشنوں کے پولنگ بیگ باقاعدہ سیل حالت میں متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کئے گئے تھے اور اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نے باقاعدہ تحریری طور پر سیل پولنگ بیگز وصول بھی کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔