آر پی او کی سربراہی پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس،شدت پسندی،نفرت انگیزمواد اور سکیورٹی امور پر تبادیہ خیال

جمعرات 29 مئی 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن بابرسرفرازالپاکی زیرصدارت پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کےماہانہ جائزہ اجلاس کاانعقاد ہوا ۔اجلاس میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقارچیمہ،سی پی او راولپنڈی سیدخالدہمدانی،ریجنل آفیسرسپیشل برانچ،ایس ایس پی سیف سٹی،ریجنل آفیسرسی سی ڈی ودیگر نےریجنل دفترسےجبکہ ڈی پی اواٹک سردارغیاث گل،ڈی پی او چکوال احمدمحی الدین نےبذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کیےگئےفیصلوں پرعملدرآمد کےحوالےسےاقدامات کاجائزہ لیاگیا اورنیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں شدت پسندی،نفرت انگیزمواد ودیگرسکیورٹی امور پرعملدرآمدونگرانی کےلیےلائحہ عمل کوترتیب دیاگیا۔آرپی او نےاجلاس کےاختتام پرکہاکہ قانون نافذکرنےوالےاداروں کےدرمیان بہترہم آہنگی پیداکرنےاورعوام کےجان ومال کےتحفظ کویقینی بنانےکےلیےآر پی سی سی کاقیام ایک بہترین کاوش ہے جس کےآئندہ بھی ریجنل اورضلعی سطح پراجلاس کاباقاعدہ انعقادجاری رہےگاتاکہ تمام اداروں کی کارکردگی میں مزیدبہتری لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :