کراچی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد ،خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے،ایڈمنسٹریٹرکراچی

جمعرات 29 مئی 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) کراچی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں ایک لاکھ 50ہزار سے زائد قربانی کے جانورموجود ہیں جبکہ پہلے روز سے قربانی کے جانوروں کی آمد اورخرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 50ہزار چھوٹے، بڑے جانور فروخت ہوچکے ہیں۔جمعر ات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹرکراچی فیصل علی نے کہا ہے کہ مویشی دوست منڈی میں مال مویشیوں کی آمدکا سلسلہ عید الاضحی تک جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ایچ ایم آر گروپ ڈاکٹر حاجی رفیق پردیسی نے میڈیا سیل آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے مویشی منڈی آتا رہا ہوں آج یہ مویشی دوست منڈی دیکھ کردل خوش ہواہے، یہاں نہ خریدار پریشان ہے اورنہ فروخت کرنے والے بیوپاری، ایڈمنسٹریٹر اورمیڈیا سیل کے لوگ پہلے کی نسبت بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت سب سے زیادہ ہے، لوگ اپنے فیملیز اوربچوں کے ساتھ یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی اسی مویشی منڈی میں آفریدی کیٹل فارم سے قربانی کے دو جانور خریدے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے فوڈ اسٹریٹ کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :